عمران خان نے نا اہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

09:50 AM, 22 Oct, 2022

احمد علی
چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بیرسٹرعلی ظفر نے درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس کرپٹ پریکٹسز اور نااہلی کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا جب کہ استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ عمران خان نے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کو کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 5 سال کے لیے نااہل کر دے دیا تھا، عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
مزیدخبریں