عمران خان کی درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد

10:08 AM, 22 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم و چیئرمین عمران خان کی اپنی نااہلی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا مسترد کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان نااہلی کیس پر سماعت پیر کو کرے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کرپٹ پریکٹسز اور نااہلی کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا جبکہ استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ عمران خان نے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی تھی ، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے درخواست دائر کی تھی۔
مزیدخبریں