لیگی رہنما جاوید لطیف کے بھائی انتقال کر گئے

11:45 AM, 22 Oct, 2023

احمد علی
شیخوپورہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر میاں محمد جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر لطیف طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے ۔ سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کےچھوٹے بھائی میاں اختر لطیف انتقال کر گئے ہیں ( انا للہ وانا الیہ راجعون)، انکا نماز جنازہ آج بعد از نماز ظہر دوپہر 2 بجے جناح پارک ( بالمقابل لیاقت ہائی سکول کے سامنے ) شیخوپورہ میں ادا کی جاۓ گی ۔ ان کے انتقال کی خبر میاں جاوید لطیف کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے جلسہ کے دوران دی گئی تھی ، جہاں وہ خطاب کے فوری بعد واپس شیخوپورہ کے لئے روانہ ہوگئے ۔میاں اختر لطیف گزشتہ کئی سالوں سے گردہ کے عارضہ میں مبتلا تھے ،وہ لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جاملے۔
مزیدخبریں