لاہورآج پھردنیاکےآلودہ ترین شہروں میں پہلےنمبرپرآگیا

10:28 AM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک:صوبائی دار الحکومت میں آلودگی کا راج برقرار، مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 297 تک جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر ہے، سب سے زیادہ برکی روڈ پر اے کیو آئی 700 ریکارڈ کیا گیا۔

ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے میں 431 اے کیو آئی ریکارڈ، گلبرگ 2 کے علاقے میں 437 ریکارڈ کیا گیا۔

شملہ پہاڑی کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 420 ریکارڈ، عسکری 10 میں 310 ، بھٹہ چوک کے علاقے میں 364 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

مال روڈ، مراتب علی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 418 تک جاپہنچا۔

مزیدخبریں