بریکنگ نیوز!اعظم سواتی کی ضمانت منظور

10:42 AM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اعظم سواتی کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

اعظم سواتی کی 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں