دہشت گردی کےخطرات،ایران نے افغان سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کردی

11:28 AM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک: ایران نے سروحدوں کی سرحدوں کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے افغان سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے افغان سرحد پر فعال طور پر سیکیورٹی کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ایران کے مطابق سرحدی دیوارعلاقائی عدم استحکام کے جواب میں ایک ضروری اقدام ہے۔

ایران کا تین سالہ منصوبہ سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہے، ایران اپنی خودمختاری کی حفاظت کے لیے مستقل اقدامات اٹھا رہا ہے۔

تہران کے مطابق دیوار کا مقصد ایران کی قومی سیکیورٹی کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کوشش ہے، ایران کی حکمت عملی سرحد پار خطرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گی۔

ایران کی دیوار سرحد پار دہشت گردی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے تعمیر کی جا رہی ہے، ایران کا سرحدی اقدام علاقائی سلامتی کے لیے اہمیت رکھتا ہے، ایران کی افغان سرحد پر طاقت کا پیغام جو امن اور استحکام کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزیدخبریں