جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا،جسٹس منصورعلی شاہ کے دلچسپ ریمارکس

12:05 PM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہی ہوگا جو اللہ چاہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے رہائشی سیکٹر جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی،جس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی بھی شامل تھے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ہے مگر دوران سماعت ایک موقع پر درخواست گزار نے بینچ کے سربراہ کے لیے ممکنہ چیف جسٹس بننے کے ضمن میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

درخواست گزار خوشدل خان ملک نے دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ سے کہا کہ ہماری دعا ہے آپ اسی طرح بینچ نمبر ایک میں ہی رہیں، جس پر جسٹس منصور علی شاہ بولے؛ جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا۔

مزیدخبریں