عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس

01:23 PM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سٹیٹ کونسل نے کہاکہ ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایک دن میں تین دفعہ چیک اپ کرتاہے،15اکتوبر کو پمز کا میڈیکل بورڈ کیا اس نے بھی چیک کیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ اگر ڈاکٹر فیصل طبی معائنہ کرلیں تو اس میں آخر حرج کیا ہے؟کل کیلئے نوٹس کررہا ہوں کل درخواست پر فیصلہ کروں گا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے میڈیکل چیک اپ کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل کیلئے نوٹس جاری کر دیا اور مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں