ویب ڈیسک : بھارتی فوج کے لئے اسلحہ اور دفاعی سازو سامان تیار کرنیوالی آرڈیننس فیکٹری کھمریا میں زوردار دھماکہ ،4 افراد ہلاک۔ 13 ملازمین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے جبل پور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔
بھارت کے شہرجبل پور میں بھارتی وزارت دفاع کے زیرنظام آرڈیننس فیکٹری کھمریا ک بھارتی فوج کے لڑاکا طیاروں اور جنگی ٹینکوں کے لیے بم بنائے جاتے ہیں تاہم اسکی ناقص کارکردگی اور انتظامات کے باعث جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح آرڈیننس فیکٹری کے ایف 6 ایریا میں 1000 پاؤنڈر بم یونٹ میں دھماکہ ہوا۔ جس میں 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اس یونٹ کی پوری عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جبل پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال بھیجا گیا، جہاں برن یونٹ ہے۔ تاہم ابھی تک فیکٹری کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ایمبولینس سے جب مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو اس منظر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دھماکا کتنا خوفناک تھا۔