بھارتی کرکٹر کو دہری خوشی، بیٹے کی ولادت کا تحفہ بھی مل گیا

01:49 PM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک :بھارت نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ  سیریز  کے دوران سنچری بنانے والے بھارتی کرکٹر سرفراز خان کو دہری خوشی مل گئی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے سرفراز کی اہلیہ رومانہ ظہور نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ سرفراز نے اپنے بیٹے کو گود میں لیے تصویر شیئر کی ہے۔

 بھارتی کرکٹر سرفراز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  جب اس خوشخبری کا اعلان کیا تو ٹیم کے ارکان نے انہیں مبارکباد دی۔ 

 یادرہے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں  سرفراز نے کیویز کے خلاف رنز کی ضرورت کے وقت 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر بھارت کو مشکل صورتحال سے بچا لیا تھا۔ تاہم  بھارتی ٹیم یہ میچ نہیں جیت سکی تھی 

مزیدخبریں