سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئےنئے ایس او پیز جاری

01:54 PM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق صرف لڑکیوں کے کالجز اور کو ایجوکیشن کالجز میں ترجیحاً خواتین سٹاف رکھا جائے،تعلیمی اداروں میں طالبات کا مرد سٹاف کے ساتھ دفتری  امور کے واسطے کو کم کیا جائے،جن جگہوں پر مرد سٹاف تعینات ہو گا متعلقہ تعلیمی ادارہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔جن جگہوں پر مرد سٹاف کام کرئے وہاں سی سی ٹی کیمروں سے ان کی مانیٹرنگ کی جائے۔

سینیر خواتین سٹاف سے مرد سٹاف والی جگہوں کی پٹرولنگ کی جائے،مرد سٹاف کے کام کرنے والی جگہوں کی سی سی ٹی سے لائیو کوریج کی جائے ،تعلیمی اداروں میں کوئی بھی جگہوں سی سی ٹی وی سرویلنس کے بغیر نہ ہو ،محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری و نجی جامعات اور کالجز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مزیدخبریں