مریم نواز غریب خاتون کےزیرتعمیرگھر پہنچ گئیں،دوسراچیک بھی دیدیا

02:06 PM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کی کوٹ لکھپت اندورن پنڈی راجپوتاں آمد،  اپنی چھت ،اپنا گھر  لون سکیم  سے بننے والے گھر کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے لون حاصل کرنے والی خاتون صوبیہ منیر کے پلاٹ پر زیر تکمیل گھر کا جائزہ  لیا۔ تین مرلہ پلاٹ پر دیواروں کی تعمیر مکمل کے بعد لینٹر ڈالنے کا عمل شروع ہوگیا۔صوبیہ منیر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دیکھ کر خوشی کا اظہارکیا اور  آبدیدہ ہوگئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبیہ منیر کو گلے لگا کر مبارک باد دی۔

بیٹیوں طیبہ اور عائشہ نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو پھول پیش کئے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  صوبیہ منیر کو اپنی چھت۔اپنا گھر کے دوسری قسط کا چیک پیش کیا، گھر کے ضروری فرنیچر کا تحفہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بیٹیوں کو پڑھائیں،  تعلیم کے اخراجات حکومت پنجاب دے گی،محمد نواز شریف آپ کا گھر بننے پر بہت خوش ہیں  بہت سی دعائیں اورسلام بھیجا ۔ اپنی چھت ۔۔ اپنا گھر لون سکیم کے تحت گھر بنتا دیکھا،خوشی لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔اتنی خوشی ہے، لگتا ہے اپنا گھر ہی بن رہا ہے۔اپنا گھر ہر شہری کا حق ہے۔ کسی پر احسان نہیں کررہے۔

صوبیہ منیر نے کہا کہ پلاٹ لے لیامگرگھر بنانے کی مالی استطاعت نہیں تھی، اپنی چھت کا خواب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے طفیل پورا ہو رہا ہے۔2اکتوبر کو چیک ملا،15 دن میں تعمیر شروع کر دی۔تین مرلے میں ڈرائنگ روم  بیڈ روم ،  اٹیچ باتھ روم اور کچن کا نقشہ  خود بنایا۔ایڈ دیکھ کر پورٹل سے اپلائی کیا ،قرضہ مل گیا الحمد اللہ ، چند ماہ میں گھر بن جائے گا ۔دل سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے لئے دعائیں نکلتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گھر بنانے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے محنت سے گھر بنانے کی تلقین کردی۔

سنگل مدرصوبیہ منیر ایونٹ منیجمنٹ ٹیم  میں ڈیکوریٹر کا کام کرتی ہیں۔

سینیر منسٹر مریم اور رنگ زیب ، وزیر اطلاعات وثفافت عظمی بخاری ،  وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری پاسنگ اسد اللہ خان ، کمشنر لاہور زید بن مقصود ،ڈی جی پھاٹا سیف انور چپہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں