لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلےنیویارک میں کرائےجانے کا امکان

04:41 PM, 22 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )محمد شکیل خان : لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلےنیویارک میں کرائےجانے کا امکان ہے۔

لاس اینجلس اولپمکس کےلئے منتظمین نے ابھی سےکمر کسنا شروع کردی۔ کرکٹ کو 1900 کے بعد پہلی بار اولپمکس کا حصہ بنا یا گیا ہے اور ایل اے 28 کے   منتظمین  نے بھی   کرکٹ کے مقابلوں کے لئےوینیوز کی تلاش شروع کردی۔

 اولپمکس میں کرکٹ کے میچز   نیویارک شہر میں کرائے جانے کاامکان ہے، نیویارک امریکا کے ایسٹ کوسٹ میں واقع ہے جبکہ   اولمپکس 2028 کے زیادہ تر مقابلےویسٹ کوسٹ میں منعقد ہوں گے۔لاس اینجلس اولمپکس کے آرگنائزر کرکٹ میچزکےلئےمناسب وینیودیکھ رہے ہیں۔

 ہیڈ آف ایل اے 28 کیسےویسرمین نے کہاکہ وہ  ابھی  تک تفصیلات  پر کام کر رہے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق نیویارک میں میچزکرانے کا مقصدبھارت کےساتھ ٹائم  میں  کم  فرق کی وجہ سے ہے۔لاس اینجلس اور بھارت کے ٹائم زون  میں ساڑھے 12 گھنٹے کافرق ہے جبکہ نیویارک اور بھارت  کے ٹائم میں ساڑھے9 گھنٹے کا فرق ہے۔

نیویارک میں میچزکرانے سے بھارتی شائقین باآسانی میچزدیکھ سکیں گے،ٹائم زون کےعلاوہ   کرکٹ میچزکےلئےمناسب وینیوکی تلاش بھی آرگنائزرزکےلئے ایک چیلنج ہے۔

ڈلاس، ٹیکساس اور فلوریڈامیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچزمنعقدہوئےتھے،آئی سی سی نے براڈکاسٹ ویلیو اور بھارتی مارکیٹ کو دیکھتے ہوئے ورلڈکپ کے میچزنیویارک میں کرائے۔

واضح رہے کہ 128 سال بعد کرکٹ کو ایک بار پھر اولمپکس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں