وزرا اور مشیروں کی مراعات میں اضافے، 10 لاکھ روپے ملیں گے

07:18 PM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزرا اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کرنےکے لئے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی اسمبلی میں پیش کیے گئے ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ وزرا کو سرکاری گھر میں تزئین و آرائش کے لئے ایک بار 10 لاکھ دیے جائیں گے جس میں قالین، پردے، ائیر کنڈیشنڈ اور ایک ریفریجریٹر شامل ہوگا۔

ترمیمی بل میں کہا گیا کہ سرکاری گھر نہ ہونے کی صورت میں وزرا و مشیروں کو کرائے کی مد میں 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

بل میں مزید کہا گیا کہ کرائے کے گھر میں بھی وزرا تزئین و آرائش کے لئے 10 لاکھ روپے خرچ کر سکیں گے، وزیر رہائش کے لئے اپنا ذاتی گھر استعمال میں لانے پر 2 لاکھ روپے کرایہ وصول کر سکے گا۔

اس میں کہا گیا کہ سرکاری یا کرائے کی رہائش گاہ خالی کرنے پر ترئین و آرائش کی اشیا واپس کرے گا۔

مزیدخبریں