یحییٰ سنوار نے مصر جانے کی پیشکش کومسترد کرتے ہوئے میدان جنگ میں رہنےکو ترجیح دی، رپورٹ 

08:24 PM, 22 Oct, 2024

(ویب ڈیسک )  اسرائیلی فورسز سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے حماس کے سربراہ   یحییٰ سنوار نے عرب ثالثوں کی جانب سے مصر جانے کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ     اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران عرب ثالثوں نے حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کو غزہ جنگ چھوڑ کر مصر جانے کی پیشکش کی تھی۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ   حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار  نے عرب ثالثوں کی جانب سے مصر جانے کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے میدان جنگ چھوڑنے کے بجائے اپنی سرزمین پر رہنے کو ترجیح دی تھی اور کہا تھا کہ  میں فلسطینی سرزمین پر ہوں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ   یحییٰ سنوار نے قبول کیا تھا کہ  اسرائیلی حملوں میں ان کی شہادت کا امکان ہے۔انکی تجویز تھی کہ  میری شہادت کے بعد حماس کو ایک لیڈر شپ کونسل کا انتخاب کرنا چاہیے۔

اخبار  کے مطابق   یحییٰ سنوار کا کہنا تھا کہ اگر میں شہید ہوگیا تو اسرائیل مختلف پیشکشں کرےگا لیکن حماس کو ہار نہیں ماننی چاہیے۔

واضح رہے کہ   حماس سربراہ یحییٰ سنوار 16 اکتوبر کو غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید  ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں