چیف جسٹس کی تعیناتی،بیرسٹر گوہر کاکمیٹی اجلاس جانے سے انکار

08:59 PM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس تعیناتی کے حوالے سے اسپیکر چیمبر میں اجلاس ہوا، کمیٹی ممبران پاکستان تحریک انصاف کو منانے میں ناکام رہے،مذاکراتی عمل کے لئے اسپیکر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بلایا، 4 رکنی کمیٹی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مشاورت کے لئے کمیٹی میں آنے کی درخواست کی۔

بیرسٹر گوہر نے کمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں شریک نہ ہوں۔

دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے ججز کی تقرری کے سلسلے میں قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا، پارلیمانی کمیٹی کی چار رکنی ذیلی کمیٹی کے سنی اتحاد کونسل سے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

واضح رہے کہ نئے چیف جسٹس کے انتخاب کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وقفہ کےبعد ساڑھے 8  بجے شروع ہونا تھا تاہم ابھی شروع نہیں ہوسکا۔

 

مزیدخبریں