پاکستان اور بھارت نے کرتار پور کوریڈور چلانے کے معاہدے کی توسیع کر دی

09:24 PM, 22 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) پاکستان اور بھارت نے کرتار پور کوریڈور چلانے کے معاہدے کی توسیع کر دی۔

ذرائع کے مطابق   معاہدے میں  توسیع پانچ سال کے لئے کی گئی ہے۔  توسیع کے معاہدے کے حوالے سے بات چیت پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی چینلز کے ذریعے کی گئی۔

واضح رہے کہ  کرتار پور کوریڈور چلانے کا معاہدہ 24 اکتوبر 2019 کو پانچ سال کے لئے کیا گیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت   بھارت  کے سکھ یاتری بغیر ویزے پاکستان میں موجود اپنے چند مقدس مقامات کا دورہ کر سکتے ہیں ۔

کرتارپور راہداری سے مراد وہ راستہ ہے جو انڈیا اور پاکستان کی سرحد پر بنایا گیا ہے اور اس کا استعمال کرتے ہوئے   بھارت  سے سکھ یاتری گرودوارہ دربار صاحب آسکتے ہیں۔

معاہدے میں کیا ہے؟

انڈیا اور پاکستان نے کرتارپور راہداری کے معاہدے سے متعلق مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق کیا ہے:

  •  
  • ·       دونوں ملکوں کے درمیان کرتارپور راہداری کو چلانے کا باقاعدہ فریم ورک طے ہو گیا ہے۔
  • ·       انڈیا سے کسی بھی مذہب کے یاتری اس راہداری سے سفر کر سکتے ہیں۔
  • ·       یہ سفر ویزے کے بغیر ہوسکتا ہے۔
  • ·       سفر کے لیے درست پاسپورٹ اور الیکٹرانگ سفری اجازت نامہ (ای ٹی اے) ہونا ضروری ہے۔
  • ·       انڈیا سے تعلق رکھنے والے دیگر ممالک کے لوگ بھی راہداری کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے انھیں اپنے ملک کا پاسپورٹ اور او آئی سی کارڈ درکار ہوگا۔
  • ·       راہداری پورے سال کھلی رہے گی، صرف ان چھٹی کے دنوں کے علاوہ جو پہلے سے بتا دیے جائیں گے۔
  • ·       انڈین حکام پاکستان کو یاتریوں کی فہرست 10 دن پہلے فراہم کریں گے۔
  • ·       سفر سے پہلے یاتریوں کی تصدیق کی جائے گی جس میں ای ٹی اے شامل ہے۔
  • ·       پاکستان لنگر اور پرساد کے ضروری انتظامات کرے گا۔
  • ·       سروس چارجز کی مد میں 20 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔
  • ·       فی دن 5000 یاتری اس راہداری کا استعمال کر سکیں گے۔
  • ·       یاتری اپنی رجسٹریشن آن لائن پورٹل پر کر سکیں گے جسے معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد شروع کردیا جائے گا۔ یہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر کام کرے گا۔
  • ·       درخواست گزار موبائل پر ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے معلومات حاصل کر سکیں گے۔
  • ·       ای ٹی اے ای میل پر بھیجا جائے گا اور اسے پورٹل سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

گرودوارے کی اہمیت کیا ہے؟

یہ گرودوارہ اس لیے تعمیر کیا گیا کیونکہ گورو نانک نے اپنی زندگی کے 18 برس کے دوران اس مقام پر قیام کیا تھا۔

یہ سکھوں کے لیے دوسرا مقدس ترین مقام ہے۔ سکھوں کے لیے سب سے مقدس گرودوارہ جنم استھان ہے۔

مزیدخبریں