مستعفی کیوں ہوا؟ کس کا دباو تھا؟ سینیٹر قاسم رونجھو کا ویڈیو بیان آگیا

09:58 PM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک:26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے بلوچستان نیشنل  پارٹی(بی این پی)مینگل  کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی ہو گئے, اخترمینگل کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے والے سینیٹر قاسم رونجھو کا ویڈیو بیان آگیا۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹر قاسم رونجھو نے کہا آج مجھے سےپارٹی سربراہ  اور کارکنوں نے سینیٹ لے جاکر زبردستی پریس کانفرنس کروائی، یہ زبردستی کے الفاظ تھے جو لکھے ہوئے تھے کہ مجھے اٹھایا گیا، یہ ٹوٹل جھوٹ ہے، 15 دن سے گھر ہی موجود تھا کوئی ایسی بات نہیں جو مجھے سے کہلاوائی گئی ہے، میں اس کی تردید کرتا ہوں۔

قبل ازیں مستعفی سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹےجہانزیب قاسم رونجھو  نے والد کے استعفے کی حقیقت بتاتے ہوئے ایکس پر ٹویٹ کیا، لکھا کہ ’ میرے والد کو استعفا دینے کے لیے زبردستی سینٹ لایا گیا ، میرے والد پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے، بی این پی کی قیادت کے رویے پر افسوس ہوا۔

 بی این پی کی قیادت نے اپنے سینیٹر کو واضح طور پر دباؤ اور طاقت کے زور پر پریس کانفرنس پر مجبور کیا ،ہمیں اپنی پارٹی کی قیادت سے ایسے رویے کی توقع نہیں تھی ،میرے والد سے جلد بازی میں اور پہلے سے طے شدہ پریس کانفرنس کروائی گئی۔

مزیدخبریں