انسٹاگرام کا دلچسپ فیچر اب واٹس ایپ کا بھی حصہ بن گیا

10:01 PM, 22 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کے ایک بہت زیادہ مقبول فیچر کو واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔جس کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ میوزک کو شیئر کر سکیں گے۔

WabetaInfo کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے میوزک شیئرنگ کے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر دیکھنے میں آیا ہے اور  بہت جلد یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اس فیچر کے ذریعے صارفین اسٹیٹس اپ ڈیٹس  میں میوزک کو ایڈ کرسکیں گے تاکہ ان کے پیغامات زیادہ بہتر ہو جائیں۔

اس  نئے فیچر کے لیے ایک نیا میوزک بٹن اسٹیٹس اسکرین شیئرنگ اسکرین پر نظر آئے گا۔جس پر کلک کرنے کے بعد صارفین  اپنے پسندیدہ گانوں یا گلوکاروں کو سرچ کر سکیں گے اور  پسندیدہ گانا تلاش  لینے کے بعد اسے اسٹیٹس میں ایڈ کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے اس فیچر کے لیے انسٹا گرام کی میوزک لائبریری کو استعمال کیا جائے گا اور صارفین کو بہت زیادہ گانے دستیاب ہوں گے۔

مزیدخبریں