سیشن جج ریٹائرڈ محمد یوسف اوجلہ انتقال کر گئے

10:05 PM, 22 Oct, 2024

ویب ڈیسک:ڈی ایس پی پنجاب پولیس چوہدری اقبال اوجلہ کے بھائی ریٹائرڈ سیشن جج چوہدری محمد یوسف اوجلہ انتقال کرگئے،نماز جنازہ ماڑی خورد تحصیل نوشہرہ ضلع گجرانوالہ نزد قصبہ تتلے عالی  23 اکتوبر بروز بدھ بوقت 10 بجے صبح ادا کی جائے گی ۔

 ذرائع کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد محمد یوسف اوجلہ لاہور ہائیکورٹ میں وکالت کررہے تھے، ریٹائرڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ کینسر کے مریض میں مبتلا اور سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے، محمد یوسف اوجلہ نے بطور ایڈیشنل سیشن جج قتل کیس میں امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کا کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل بھی کیا تھا۔

ریمنڈ ڈیوس کو قرطبہ چوک میں دو شہریوں کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا، ریٹائرڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے تتلے والی ضلع گوجرانولہ میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم چوہدری اقبال اوجلہ ڈی ایس پی پنجاب پولیس کے بڑے بھائی اور چوہدری  محمد حنیف ا وجلہ مرحوم کے چھوٹے بھائی اور چوہدری مدثر حنیف اوجلہ  ایڈوکیٹ کے حقیقی چچا ہیں۔

مزیدخبریں