مردان: پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

08:07 AM, 22 Sep, 2021

حسان عبداللہ
مردان(پبلک نیوز) ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے. ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا. ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثےکی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے.
مزیدخبریں