طیب اردوان نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کی آواز بلند کر دی

11:00 AM, 22 Sep, 2021

اویس
نیو یارک ( ویب ڈیسک )ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ کشمیر میں 75 برس سے جاری ظلم کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ترکی کشمیریوں کے ساتھ ہے اور مسئلہ کشمیر حل کرنے میں ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ترک صدر نے بہادرانہ انداز میں جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کیلئے بھی ترکی اپنی کوششیں جاری رکھے گا، یہ ایسا وقت ہے جب افغانستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں نیو یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو تخریب کار جماعتوں سے بچانا پڑے گا، ترکی اور امریکہ کے درمیان صرف تجارتی ہی نہیں بلکہ سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں بھی تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، ہم ستر سالوں سے قریبی اتحادی ہیں اور ہمارے درمیان تعاون کی ایک مضبوط بنیاد ہے۔
مزیدخبریں