پولیس کا غیر ذمہ دارانہ اقدام، مقتول کی لاش کو لاوارث کرکے دفنا دی

12:10 PM, 22 Sep, 2021

شازیہ بشیر
فیصل آباد ( پبلک نیوز) پولیس کا غیر ذمہ دارانہ اقدام سامنے آگیا، مقتول کی لاش کو لاوارث کرکے دفنا دیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں لاوارث کرکے دفن کی گئی لاش کے وارث سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں لاوارث کرکے دفن کی گئی لاش کے وارث سامنے آگئے۔ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے ہمارے 24 سالہ کزن کو سر میں اینٹ مار کر قتل کیا اور نعش سیم نہر میں پھینک دی گئی۔ پولیس نے نعش ملنے پر اعلانات نہیں کروائے اور دفن کر دیا۔ ہم کئی دن سے مجاہد کو اپنے طور پر تلاش کر رہے تھے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ مقتول مجاہد کے جسم کے 70 فیصد گوشت گیدڑ نوچ کر کھا گئے۔چار دن سے تھانہ میں شنوائی نہیں ہورہی۔ قبر کشائی اور دیگر قانونی کاروائی عمل میں لا کر قاتل بے نقاب کئے جائیں۔ وقوعہ کے روز کچھ لڑکے مجاہد کو گھر سے بلا کر لے کر گئے۔ مقتول مجاہد تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 264 رب برکت والی ناگ کا رہائشی ہے۔ پولیس نے مبینہ دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے تاہم خفیہ رکھا ہوا ہے۔
مزیدخبریں