شیخوپورہ: قریب ٹرک نے 3موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

04:40 PM, 22 Sep, 2021

شازیہ بشیر
شیخوپورہ ( پبلک نیوز) شیخوپورہ ماچھیکے کے قریب ٹرک نے 3موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے تینوں بچے جان کی بازی ہار گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں بچوں کی عمریں 6سے 10سال ہیں۔ بچے ورکشاپ سے کام کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ ٹرک نے کچل دیا۔ جاں بحق ہونے والے تینوں بچے آپس میں رشتہ دار تھے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
مزیدخبریں