امریکی صدرکی عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی مددکی اپیل

08:50 AM, 22 Sep, 2022

احمد علی
نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کو عالمی دنیا کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے عالمی برادری سے بھرپورکرداراداکرنے کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں، زمین کو ماحولیاتی تبدیلی سے بچانے کیلئے گرین انرجی پلان کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، ہمیں معاشی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،امریکہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوباہوا ہے،حکومت اورعوام کوفوری مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی دنیاکے لئےبڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئےسب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔ ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو ادا کرنا پڑرہی ہے، امریکہ کے صدر بائیڈن نے عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل ہے۔
مزیدخبریں