لطیف کھوسہ کی پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل

05:40 PM, 22 Sep, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئر بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا ۔ سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔
مزیدخبریں