آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کی پرائز منی کا اعلان کر دیا گیا

08:34 PM, 22 Sep, 2023

احمد علی
آئی سی سی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے۔آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ کی پرائز منی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کی پرائز منی کا اعلان کر دیا گیا ہے، مجموعی طور پر پرائز منی میں 10 ملین امریکی ڈالرز رکھے گئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو چالیس لاکھ ڈالرز ملیں گے ، رنرز اپ کو 20 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ اعلان کے مطابق گروپ مرحلے کی فاتح ٹیم کو چالیس ہزار ڈالرز ملیں گے ، ناک آؤٹ مرحلے میں نہ پہنچنے والی ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔
مزیدخبریں