شکیل خٹک: قذافی اسٹیڈیم دورے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے تیاریوں کے لئےآئی سی سی کے 5 رکنی وفد نے سب اوکے کی رپورٹ دے دی،بور ڈ حکام کےاور مختلف شعبوں کےسربراہان کے ساتھ بھی تفصیلی ملاقات، مختلف ٹاسک اور پلان دے دیئے۔
تفصیلات کےمطابق انٹرنینشل کرکٹ کونسل کے 5 رکنی وفد کا دور ہ پاکستان ختم ہو گیا۔ دورے کے آخری روز آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کا موں اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی حکام اور آئی سی سی انسپکشن ٹیم کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر میٹنگ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیم نے بورڈ کے مختلف شعبوں کے سربراہان کےساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں مارکیٹنگ ,کمرشل ،میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ,سیکورٹی ،ایچ آر ،ٹکٹنگ ، لاجسٹک ، انفرا اسٹرکچر کےسربراہان شامل تھے۔ آئی سی سی وفد نے تمام شعبوں کو مختلف ٹاسک دئیے اور پلان تیار کیا ۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی انسپکشن ٹیم مقررہ وقت تک تمام ٹاسک مکمل ہونے کے لئے پرامید اور انہوں نے کسی حوالے سے فکر مندی کا اظہار نہیں کیا۔پی سی بی حکام کی جانب سے انسپکشن ٹیم کو پریکٹس وینیوز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی،لاہور میں پریکٹس وینیو ایل سی سی اے گراونڈ کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس جبکہ راولپنڈی وینیو کے لئے پریکٹس وینیو اسلام آباد کلب ہو گا۔
اس سے پہلے آئی سی سی انسپکشن ٹیم نے کراچی راولپنڈی اور اسلام آباد میں انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی سی سی ٹیم میں سینئر مینجر ایونٹس سارہ ایڈگر ۔ ایونٹ مینجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی۔ جنرل مینجر کرکٹ وسیم خان۔سکیورٹی مینجر ڈیوڈ مسکر۔براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل تھے