ہسپتال میں 14 سالہ مریضہ بچی کے ساتھ ملازم کی زیادتی

12:04 PM, 22 Sep, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں 14 سالہ مریضہ کو ہسپتال کے ملازم نے مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے ہسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں ہسپتال بلایا۔  

ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں