سائنسدانوں نے  بحیرۂ احمر سے ایک نئی قسم کی مچھلی دریافت کرلی

06:09 PM, 22 Sep, 2024

(ویب ڈیسک )   سائنسدانوں نے بحیرۂ احمر سے ایک نئی قسم کی مچھلی دریافت کی ہے جو سائز میں کافی چھوٹی ہے اور کیکڑے جیسی دکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   مچھلی کی اس نئی قسم کو سعودی عرب کی کنگ عبداللّٰہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اس مچھلی کا سائنسی نام ’سویوٹا ایتھون‘ ہے جو سعودی عرب کے علاقے فارسان میں بحیرۂ احمر میں موجود مرجان کی چٹانوں سے دریافت ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  یہ نایاب سرخ مچھلی ہمیشہ ناخوش نظر آتی ہے اس لیے محققین نے اسے’بدمزاج مچھلی‘ کہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  اس مچھلی کا سائز 2 سینٹی میٹر سے بھی کم ہے۔

مزیدخبریں