وزیر اعلیٰ کے پی نے بھیس بدل کر رشوت خور عملہ پکڑ لیا

پشاور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھیس بدل کر اچانک ڈی سی آفس پشاور جا پہنچے عام لوگوں میں کھڑے ہوکر لائسنس برانچ میں کلرک کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا. اس حوالے سے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ایک ٹوئٹ کی، سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے اس اقدام کی تحسین کی جا رہی ہے.


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دو اہلکار کو معطل کرکے معاملات کی مکمل انکوائری کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں و محکموں پر واضح ہوکہ غلفت و بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ خود عوام کے درمیان جاکر جائزہ لیتا رہونگا۔ کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں