آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

پبلک نیوز: اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ سبی، کوہلو، بارکھان، تربت اور مکران میں موسم شدید گرم رہے گا۔

خیبرپختونخوا میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں