کورونا کے مزید 67 مریض جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 67مریض جابحق ہو گئے ہیں.

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 2482افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 58,611 ہے. ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ34ہزار 566مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں9,13,784مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں.

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے تاحال 20,607 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 51,625ٹیسٹ کئے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں