کینیڈا نے بھی پاکستان پر سفری پابندیاں لگادیں

07:16 AM, 23 Apr, 2021

حسان عبداللہ

کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کی پروازوں پر 30 دن کی پابندی عائد کر دی۔پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہو گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کینیڈا نے فضائی آپریشن معطل کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر اور بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں