نائن زیرو پر آپریشن سے متعلق 52 مقدمات کا فیصلہ

07:46 AM, 23 Apr, 2021

حسان عبداللہ

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6 سال بعد نائن زیرو آپریشن کے 54 سے زائد مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصل موٹا، عبید کے ٹو، نادر شاہ، عامر سرپھٹا سمیت دیگر کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت نہ ہو سکا۔ عدالت نے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلرز کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام سے بری کر دیا۔ دیگر ملزمان میں میں امیتاز، عبدالقادر، کاظم رضا، محمد عامر، شکیل عرف بنارسی، محمود حسن شامل ہیں۔

فیضان علی اور ساجد علی سمت 12 ملزموں کے خلاف دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ایکٹ کے الزامات ثابت نہ ہو سکے۔ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں فیصل موٹا کو دس سال قید کا حکم دے دیا۔

فرحان شبیر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں آٹھ سال سزا سنائی گئی۔ نائن زیرو سے گرفتار ملزموں میں فیصل موٹا ،فرحان ملا، عامر توتلا سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ نائن زیرو پر آپریشن کے دوران 250 سے زائد مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

مزیدخبریں