نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم

08:17 AM, 23 Apr, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد : احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی کا حکم دیدیا، نیب نے نوازشریف کی جائیدادنیلامی کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے نیب کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ 60 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں اور سابق وزیراعظم کی جائیدادوں کو نیلام کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا جائے. اس کے علاوہ احتساب عدالت نے نوازشریف کے بینک اکاوئنٹس میں موجود رقم کو بھی قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا.

احتساب عدالت نے حکم نامے کے مطابق نوازشریف کی گاڑیاں بھی پولیس کی مدد سے قبضے میں لیکر 30دن کےاندرنیلام کی جائیں.

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کی جائیدادوں کو فروخت کرنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا، نیب نےسیکشن88سی آرپی سی کےتحت عدالت سےاجازت مانگی تھی۔

مزیدخبریں