کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج طلب

09:18 AM, 23 Apr, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر کورونا وباء میں احتیاط نہ کی گئی تو دو ہفتوں میں بھارت جیسے حالات ہو جائیں گے.ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ شہروں میں لاک ڈاون کرنا پڑے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے کہ بھارت میں کیا صورتحال ہے، بھارت میں آکسیجن کی شدید کمی ہے، انکا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر بہت ہی کم لوگ عمل کر رہے ہیں،وزیراعظم نے اس دوران عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا  تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج بھی پولیس کے ساتھ سڑکوں پرنکلے گی، لاک ڈاون کرنا پڑا تو معیشت کو نقصان پہنچے گا، دکانداروں اور فیکٹریوں کو نقصان پہنچے گا، لاک ڈاؤن اس لیے نہیں کررہا کیوں کہ غریب مزدور طبقہ متاثر ہوگا،

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ 'کورونا کی انتہائی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے شہروں میں فوج طلب کر لی ہے تاکہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جا سکے۔

مزیدخبریں