دوسرا ٹی ٹوئنٹی زمبابوے نے جیت لیا

10:52 AM, 23 Apr, 2021

حسان عبداللہ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم یہ آسان ہدف پاکستان کے لیے مشکل بن گیا اور پوری ٹیم محض 99 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دےدی۔

اس سے قبل میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 118 رنز اسکور کیے، کمن ہکموے 34 رنز بنا کر اننگ کے ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان کی جانب سے حسنین اور دانش عزیز نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔

مزیدخبریں