”ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا “

12:24 PM, 23 Apr, 2021

شازیہ بشیر

تیل و گیس بلاکس کیلئے پٹرولیم کنسیشن، ایکسپلوریشن لائسنس پر دستخط کی تقریب پٹرولیم ڈویژن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی شرکت۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایکسپلوریشن سرگرمیوں سے ملکی آئل و گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ای اینڈ پی کارروائیوں سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ تین سالانہ ایکسپلوریشن سرگرمی کے دوران کمپنیاں 24.68 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

جاری کردہ علامیہ کے مطابق آئل و گیس کے بلاکس او جی ڈی سی ایل نے حاصل کئے۔ آئل و گیس بلاکس کا ایکسپلوریشن لائسنس اوجی ڈی سی ایل اور ماڑی پٹرولیم نے اشتراک سے حاصل کیا۔ آئل و گیس بلاک میں او جی ڈی سی ایل اور پاکستان پٹرولیم کمپنی کی پارٹنر شپ ہے۔

مزیدخبریں