پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز کا اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا

12:44 PM, 23 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج ختم کیے جانے کا امکان۔

زرائع پارلیمنٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اجلاس شیڈول کے مطابق دو ہفتے چلنا تھا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا ہر شعبہ متاثر۔ ہر شعبہ میں ایک سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں۔ قومی ادارہ صحت نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو سنگین صورتحال سے آگاہ کردیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کو ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کی تجویز دے دی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اب تک دو سو سے زائد ملازمین کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ سینٹ اور قومی اسمبلی کے پندرہ ملازمین و افسران کورونا سے انتقال بھی کرگیے۔

مزیدخبریں