پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،23 اپریل 2021

01:20 PM, 23 Apr, 2021

شازیہ بشیر

وزیر اعظم عمران خان نے مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا۔ ادارے کے قیام کا مقصدسیاحت کے شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر کورونا وباء میں احتیاط نہ کی گئی تو دو ہفتوں میں بھارت جیسے حالات ہو جائیں گے.ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ شہروں میں لاک ڈاون کرنا پڑے

پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک صورتحال اختیار کر گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج ختم کیے جانے کا امکان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاوس کراچی میں ملاقات کی۔ صوبے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

پنجاب بھر سے چار کرپٹ، جعلساز سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑے جانے والے سرکاری اہلکاروں کا تعلق مختلف محکموں سے ہے

مزیدخبریں