مریم نواز دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گی

03:19 PM, 23 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز آج کراچی پہنچیں گی۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کپٹن صفدر، طلال چوہدری سمیت ن لیگ کی اعلی قیادت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کی نائب صدر افطار مفتاح اسماعیل کی رہائش گاہ پر کریں گی۔ شب رات دس بجے بلدیہ چاندنی چوک میں منعقدہ جلسے سے اہم خطاب کریں گی۔ جلسے میں شرکت کرنے والوں سے ایس او پیز پر مکمل عملدرامد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انشااللہ نواز شریف کے چاہنے اور محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے انھیں دعوت کی ضرورت نہیں۔

مزیدخبریں