اتحاد اور اتفاق سے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے آگے بڑھیں گے، شہباز شریف
02:34 PM, 23 Apr, 2022
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اتحاد اور اتفاق سے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں گے۔ خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ آج میرے لیے اہم دن ہے، پاکستان کے اس صوبے کے دارالحکومت میں ہوں جہاں قائد اعظم نے عمائدین بلوچستان سے خطاب کیا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ سوئی سے نکلی گیس پورے پاکستان میں پہنچی یہاں کے لوگوں کو نہیں ملتی تھی، کیا ہم ہمیشہ ماضی میں جھانکتے رہیں گے یا اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان مختلف وجوہات کی بنا پر ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا۔