عمران خان تیزی سے پاکستان کو بحران ، انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں ، بلوم برگ

06:23 PM, 23 Apr, 2023

احمد علی
بلوم برگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان تیزی سے پاکستان کو بحران ، انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں ۔ بلوم برگ کی جانب سے شائع کیے جانے والے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بحران کے نتیجے میں پاکستان میں جمہوری عمل کے مستقبل کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے، عمران خان نے قبل از انتخابات کی خواہش میں پاکستان کو ایک آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال معاملے میں مرکزی کردار بن چکے ہیں، چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد ازخود نوٹس لے کر انتخابات کا حکم جاری کیا،وفاقی حکومت چیف جسٹس کی اس مداخلت کو قبول کرنے پر تیار نظر نہیں آ رہی، چیف جسٹس اور وفاقی حکومت کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ناکام خارجہ پالیسی اور ملک کی ڈوبتی اقتصادی صورتحال نے تحریکِ عدم اعتماد کا راستہ اپنایا، حکومت کے مطابق اس وقت عمران خان کے پیدا کردہ حالات کی وجہ سے ڈیفالٹ سے بچنے،آئی ایم ایف پروگرام بحالی کی ضرورت ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کی سپریم کورٹ میں تقسیم نظر آ رہی ہے، تشدد کی فضا قائم ہونے کا بھی خدشہ ہے، عمران خان ملٹری اسٹیبلشمنٹ، امریکہ سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں