بریکنگ نیوز!گاڑیوں کےرجسٹریشن کارڈ کی فیس میں بڑااضافہ

11:12 AM, 23 Apr, 2024

پبلک نیوز: محکمہ ایکسائز نے حکومت کی ریلیف پالیسیوں سے الٹاچلتے ہوئے  گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فیس میں ڈیڑھ گنا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے صارفین پر 770روپے کا بوجھ ڈال دیا، محکمہ ایکسائز اس سے قبل 530روپے کارڈ کی فیس وصول کرتا تھا۔گاڑی و موٹر سائیکل کےرجسٹریشن کارڈ کے 1300 روپے وصول کی جائے گی۔

ڈی جی ایکسائزنےرجسٹریشن کارڈزمیں اضافےکےفیصلے پر عملدرآمد کےلئے پی آئی ٹی بی کو سسٹم میں اپڈیٹ کرنے کے لئے مراسلہ بھجوا دیا۔

پی آئی ٹی بی کی جانب سےسسٹم میں ریٹس اپڈیشن کے بعد وصولی آج سے ہی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ 30 سے 40 لاکھ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے رجسٹریشن و ٹرانسفر پر کارڈز جاری کئے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں