دوران پرواز دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ، 10 ہلاک، ویڈیووائرل

12:07 PM, 23 Apr, 2024

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : ملائیشیا کی ریاست پیراک میں 2 فوجی ہیلی کاپٹرز میں دوران پرواز تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کی بحری فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 9 بجکر 32 منٹ پر ضلع منجونگ کے ساحلی علاقہ لوموٹ کی رائل ملائیشین نیوی بیس پر فلائی پاسٹ کی ریہرسل کے دوران ٹکرا نے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہیلی کاپٹر میں7 اہلکار اور دوسرے میں 3 افراد سوار تھے۔ حادثے کے باعث دونوں ہیلی کاپٹرز میں سوار 10 افراد ہوئے جن کی نعشیں شناخت کے لیے لوموت بیس اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

وزیر دفاع محمد خالد نوردین نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر رائل ملائشئن نیوی کی ہفتے کو ہونے والی 90 ویں سالانہ پریڈ کے لیے ریہرسل میں مصروف تھے۔

مزیدخبریں