ویب ڈیسک: سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بڑی بریک لگ گئی۔ فی تولہ قیمت میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ سونے کے دام کے حساب سے آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6687 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 72 ڈالر کی بڑی کمی سے 2309 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی سے 2 ہزار 650 روپے ہوگئی۔