معاشرہ فنکاروں کو اذیت میں دیکھ کر لطف اندوز ہوتا ہے ، ٹیلر سوئفٹ

01:22 PM, 23 Apr, 2024

ویب ڈیسک : گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے البم، ’’دی ٹارچرڈ پوئٹس ڈیپارٹمنٹ’’  کے بارے میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ   معاشرہ فنکاروں کو  اذیت میں دیکھنا پسند کرتا ہے۔

  ٹیلر سوئفٹ کاکہنا تھا کہ ہم اپنے ادیبوں، فنکاروں اور تخلیق کاروں  کو  جہنم میں  دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ہم فنکاروں کو درد میں دیکھنا پسند کرتے ہیں،  اور بطور معاشرہ ہم اس درد  میں مزید اضافہ کرکے اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں 

ٹیلر سوئفٹ کا کہنا تھا کہ  ٹریک Who's Afraid of Little Old Me  اس نظرئیے کا سب سے زیادہ عکاس ہے۔  پیانو پر بیٹھ کر مجھے ان تمام چیزوں کے بارے میں تلخی محسوس ہوئی جو ہم اپنے فنکاروں کے ساتھ بطور معاشرہ اور بطور ثقافت کرتے ہیں۔

ٹیلر نے کہا کہ امریکی شو ڈیٹ لائن دیکھتے ہوئے انہیں احساس ہوا کہ بریک اپ کے بعد لوگ کس طرح اپنے لیے نئی شناخت بنانے کے لیے تڑپتے ہیں ۔

  ٹیلر سوئفٹ کے پرستار جنیہں سوئفٹیز کہا جاتا ہے  قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ البم  ٹیلر  سوئفٹ کے برطانوی اداکار جو ایلوین کے ساتھ پریشان کن تعلقات کے حوالے سے ہے، جو ایک سال قبل ختم ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں