پب جی گیم کے تنازع پر دوست کے ہاتھوں دوست بےدردی سے قتل

01:51 PM, 23 Apr, 2024

ویب ڈیسک: تھانہ رنگو کی حدود میں قتل کی لرزہ خیزواردت کا ڈراپ سین ہوگیا۔ جہاں 13 سالہ اشعر کا قاتل ڈرامائی انداز میں گرفتار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالوہاب کے نام سے ہوئی ہے اور وہ مقتول کا قریبی دوست تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے چھریوں کے وار سے اپنے ہی دوست کی جان لی۔ پولیس نے جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتارکیا۔ پولیس کے مطابق وجہ عنادموبائل گیم pub-g کھیلتے ہوئے معمولی چپقلش تھی۔

بتایا گیا ہے کہ مقتول آٹھویں جماعت کا طالب علم اور چاربہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

ڈی پی او سردار غیاث نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تھانہ رنگو کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ غیرمعمولی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ رنگو کو انعام دیا جائے گا۔ 

امن و امان کی صورتحال خراب کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں