آئی لیشز ایکسٹیشن لگانے کیلئے وقت نہ دینے پر خاتون نے بیوٹیشن کی گاڑی کو آگ لگا دی

03:46 PM, 23 Apr, 2024

ویب ڈیسک: آئی لیشز ایکسٹیشن لگانے کیلئے وقت نہ دینے پر خاتون نے اپنی بیوٹیشن کی گاڑی کو آگ لگا دی ۔

 رپورٹ کے مطابق  امریکا میں  آئی لیش ایکسٹینشن اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد،  دوشیزہ  نے اپنی بیوٹیشن کی گاڑی کو آگ لگا دی۔ بیوٹیشن مارسیلا نے انسٹاگرام پر سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی جس میں عورت کو اپنی کار کو آگ لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

گاڑی  کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور ڈیلی میل نے بھی اسے انسٹاگرام پر ا اس کو شیئر کیا۔ "ایک عورت پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ اس نے ملاقات کا وقت حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنی لیش ٹیک کی کار کو آگ لگا دی۔ 

یہ ویڈیو تقریباً 12 گھنٹے پہلے شیئر کی گئی تھی۔ تب سےکلپ کو 2.3 لاکھ سے زیادہ  دیکھا جاچکا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مزے مزے کے تبصرے بھی کئے ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف نے مذاق میں کہا، ’’اب اس لڑکی کو عدالت میں  اپوئنٹمنٹ ملے گی، جبکہ ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اب آئی لیش ایکٹینشن جیل کی بیوٹیشن لگائے گی۔ 

 سوشل میڈیا صارفین نے کلائنٹ لڑکی کے انتہا پسندانہ روئیے پر تنقید کی ہے جبکہ بیوٹیشن مارسیلا سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

شکاگو سے تعلق رکھنے والی   بیوٹیشن مارسیلا نے GoFundMe صفحہ کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک اور پوسٹ شیئر کی۔ آپ سب کااس انتہائی بدقسمتی کے دوران تمام تر حوصلہ افزائی اور تعاون کا شکریہ۔

مزیدخبریں